Cover Image of Baixar Islamic Names- اسلامی نام  APK

0/5 - votos

ID: com.maktabatulishaat.IslamicNames

Baixe o APK agora

A descrição de Islamic Names- اسلامی نام


بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ہر ذی شعور انسان اچھی چیز سے پیار کرتا ہے اور اچھے انجام کا خواہاں ہے، لہذا جس طرح اچھا نام رکھنے کی تلقین و تاکید نبی کریم نے کی ہے، اسی قدر برے نام رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ نبی کریم نے کسی شخص کا نام دریافت فرماتے وہ نام اچھا ہوتا تو آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر آتے اور اگر مکر وہ ہوتا تو آپ ﷺ کے روئے مبارک پر کراہت کے آثارنمایاں ہوتے ۔ نبی کریم ناموں کے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار فرماتے تھے۔ آپ کے برے ناموں کو اچھے ناموں میں تبدیل فرما دیا کرتے تھے ۔ جس طرح اچھے ناموں کے اچھے اثرات ہوتے ہیں۔ اسی طرح برے ناموں کے برے اثرات ہوتے ہیں ، یہ وجہ تھی کہ رسول کریم ﷺ اچھا نام رکھنے کی تلقین فرماتے اور اچھا نام سنتے تو خوش ہوتے ، جب کہ برا نام رکھنے ے منع کرتے اور برا نام سنتے تو کراہت فرماتے اور اسے تبدیل کر دیتےتا کہ اس شخص کی زندگی پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔ جہاں اللہ تعالی نے انسان کو بہت بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا ہے وہاں انسان کو اولاد جیسی نعمت سے بھی سرفراز فرمایا ہے ، اس نعمت کی قدر کی صورت یہ بھی ہے کہ بچے کا اچھا نام رکھا جائے ، ایک ایسا نام جس میں شکر الٹی کی جھلک ہو اور آئندہ بچے کی شخصیت کے لیے مفید ثابت ہو۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ " تم روز قیامت اپنے ناموں اور اپنےباپ کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہذا اپنے نام اچھے رکھو۔"نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی کے ہاں سب سے اچھے نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں ۔ اور سب سے بچے نام حارث اور ہمام ہیں ، اور سب سےبرے نام حرب یعنی جنگ اور مرہ یعنی کڑوا ہیں ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ! کہ تم انبیاء والے نام رکھو ۔ ۔حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر کی ایک صاحبزادی کا نام عاصیہ تھا ، نبی کریم اللہ نے ان کا نام بدل کر جمیلہ رکھ دیا۔ نبی کریم ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں ہم سب مسلمانوں کو پرکھنا چاہیے کہ آیا ہم بھی اچھے نا ہوں اور اچھے مطالب کے ناموں کو اچھا سمجھتے ہیں یا کہ غیر مسلموں کی پیروی کرتے ہوئے جس طرح وہ لوگ اپنے بچوں اور بچیوں کے نام رکھتے ہیں کہیں ہم ان کی تقلید تو نہیں کر رہے۔چونکہ مولود نے خود اپنا نام تجویز نہیں کرنا ہوتا ، لہذا یہ والدین اور قریبی رشتہ داروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی بتائی ہوئی تعلیمات کی روشنی میں مولود کا اچھا اور مطلب کے اعتبار سے بہترین نام رکھیں خاص طور پر نبی کریم ﷺ کے قریبی صحابہ اور امہات المومنین، صحابیات کے نام پر نام رکھنے میں ذرہ برابر بد شکونی اور دودلی سے گریز کرنا چاہئے ، ان تمام اصحاب کے نام با برکت اور باعث رحمت ہیں ، اور اگر ان شخصیات کے ناموں میں خدانخواستہ کوئی کمی ہوتی تو نبی کریم نے ان کو تنبیہ فرما دیتے ۔ جیسا کہ پہلے ہم ذکر کر چکے ہیں کہ کسی شخص کے نام کا مطلب ٹھیک نہ ہوتا تو نبی کریم ہے اس کو اچھا نام رکھنے کی تلقین فرمادیتے اور اچھا نام بھی تجویز کر دیتے۔ ۔ موجودہ دور میں ایک افسوسناک صورت حال یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ بعض ذی شعور اور سمجھ دار لوگ اچھے بھلے نام کو بگا ڑ کر پکارتے ہیں، جس کی وجہ سے پکارنے والے کو دکھ پہنچتا ہے بلکہ دوسرے نئے والوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے ،اس کے متعلق اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں سورۃ الحجرات میں فرمایا ہےاور ایک دوسرے کا برا نام نہ رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برا نام رکھنا گناہ ہے۔" مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کو ایک دوسرے کو اچھے نام سے پکارنا چاہیے کیونکہ اس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا " تم میں سے بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ عام فہم میں بھی اگر مخاطب کو اچھے القاب سے پکارا جائے تو وہ ضرور آپ کی بات کو سنے گا اور اگر ممکن ہو سکے ہو تو آپ کے کام کو اچھے طریقے سے انجام دے گا۔ بعض لوگ بچوں کے نام علم الایام کی مدد سے رکھتے ہیں ، یعنی پیدائش کے دن کی مناسبت سے نام تجویز کیا جاتا ہے اس کا دارو مدار محل تخمین و قیاس پر ہے اور قرآن یا حدیث سے کوئی تعلق نہیں ۔اصل حقیقت یہ ہے کہ قرآن وسنت اور حدیث کو چھوڑ کر ہم کسی اور معیار کو اولاد کا نام رکھنے میں اپنا ئیں گے تو اس میں سراسر خرابی نحوست اور باعث لعنت ہے، اور اسلامی طریقوں میں خیر و برکت ہے اس لیے اولاد کا نام رکھنے سے پہلے ہمیں اسلامی طرز کو محوظ رکھنا چاہیے اور معاشرے میں رائج غیر شرعی طریقوں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے اور بیان کردہ تمام باطل طریقوں کو رد کرنا چاہیے اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اس کی تلقین کرنی چاہیے تا کہ مستقبل میں ہماری اولاد باعث شر ثابت نہ ہو اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب مسلمانوں کو اسلام کا فہم عطا کرے اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے ، آمین !
Mostre mais
  • Categoria

    Educação
  • Faça isso:

    Go Google Play com.maktabatulishaat.IslamicNames
  • Requisitos:

    Android Varies with device+

Islamic Names- اسلامی نام Varies with device APK para Android Varies with device+

Versão Varies with device para Android Varies with device+
Atualização em 2023-02-16
Instalações 1.000++
Tamanho do arquivo 17.343.569 bytes
Permissões ver permissões
O que há de novo

Histórico de versões:

Mostre mais
Hit APK
Mostre mais